سامعہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔
ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما پہلی بار نمبر 1 پر پہنچ گئے ہیں۔ افغانستان کے ابراہیم زدران دوسرے اور پاکستان کے شبمن گل تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کے بابراعظم چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔ ون ڈے بولرز میں افغانستان کے راشد خان اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے شان مسعود نے 5 درجے ترقی کے بعد 42 واں نمبر حاصل کیا۔ محمد رضوان 5 درجے تنزلی کے بعد 21 ویں نمبر پر ہیں، جبکہ سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے بعد 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم 2 درجے بہتری کے بعد 15 ویں پوزیشن پر ہیں۔
ٹیسٹ بولرز میں پاکستان کے نعمان علی تیسرے نمبر پر آ گئے، بھارت کے جسپرِیت بُمراہ پہلے اور میٹ ہینری دوسرے نمبر پر ہیں۔
عزت نہ ملنے پر آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ لی، کرس گیل کا انکشاف
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے ابھیشک شرما پہلے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے، اور بھارت کے تلک ورما تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجے بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں پاکستان کے صائم ایوب کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ محمد نواز 8 درجے بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
