جمعرات, 12 جون , 2025

راشد نسیم نے 150 واں عالمی ریکارڈ پاک فوج کے نام کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مارشل آرٹس کے ماہر راشد نسیم نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا 150 واں عالمی ریکارڈ پاک فوج کے نام کر دیا۔ وہ اب تک 126 انفرادی ریکارڈز بنا کر پاکستان کے سب سے بڑے عالمی ریکارڈ ہولڈر بن چکے ہیں۔

لاہور، پاکستان کے معروف مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے ایک اور شاندار کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے اپنا 150 واں عالمی ریکارڈ پاک فوج کے نام کر دیا ہے۔ وہ انفرادی طور پر 126 عالمی ریکارڈز کے ساتھ پاکستان کے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے شہری بن چکے ہیں، جبکہ ان کی مارشل آرٹس اکیڈمی نے بھی 150 عالمی ریکارڈ مکمل کر کے ملک میں سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے والی اکیڈمی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

latest urdu news

حال ہی میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے راشد نسیم کے مزید تین عالمی ریکارڈز کو باقاعدہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔

  • پہلے ریکارڈ میں، انہوں نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر صرف کہنی کے استعمال سے 48 کولڈ ڈرنک کے کین پھاڑ دیے، یوں پچھلے 45 کین کا ریکارڈ توڑ دیا۔
  • دوسرے ریکارڈ میں، انہوں نے ایک ہاتھ میں انڈا پکڑ کر 207 مرتبہ ٹارگٹ پر مکے مارے، جبکہ انڈا صحیح سلامت رہا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 200 مکے کا تھا۔
  • تیسرے ریکارڈ میں، انہوں نے 40 کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 44 ماربل کی مضبوط ٹائلیں صرف سر کی ضرب سے توڑ ڈالیں۔

گنیز انتظامیہ نے ان کامیابیوں کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے انہیں سرٹیفکیٹ جاری کیے ہیں۔ راشد نسیم اب تک بھارت کے 40 سے زائد عالمی ریکارڈز توڑ چکے ہیں، جبکہ چین، اٹلی، انگلینڈ، ایران، مصر، جرمنی، سربیا اور سوئٹزرلینڈ جیسے کئی ممالک کے ریکارڈز بھی شکست دے چکے ہیں۔ وہ واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے مختلف بین الاقوامی شوز میں براہِ راست پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

یاد رہے کہ راشد نسیم کے 18 شاگرد بھی عالمی ریکارڈ ہولڈر بن چکے ہیں، جبکہ ان کے اہلِ خانہ — بیٹا، بیٹی، اہلیہ اور والد — بھی پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر چکے ہیں، جو خود ایک منفرد خاندانی اعزاز ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter