7
افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور عالمی شہرت یافتہ اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
شارجہ میں سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلتے ہوئے راشد خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔
انہوں نے نیوزی لینڈ کے معروف بولر ٹم ساؤتھی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 165 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ راشد خان نے یہ کارنامہ صرف 98 میچوں میں سرانجام دیا، جبکہ ٹم ساؤتھی نے 126 میچز میں 164 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
قومی کرکٹر آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یہ نمایاں کامیابی راشد خان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مہارت اور تسلسل کو ظاہر کرتی ہے۔