پی ایس ایل میچز: لاہور میں ہائی الرٹ سکیورٹی، 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں Pakistan Super League کے میچز کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب Faisal Kamran کے مطابق مجموعی طور پر 5 ہزار 100 سے زائد سکیورٹی اہلکار مختلف ڈیوٹیز پر تعینات کیے گئے ہیں۔

latest urdu news

فیصل کامران نے بتایا کہ سکیورٹی پلان کو جامع انداز میں ترتیب دیا گیا ہے، جس میں کوئیک ریسپانس فورس، روٹ سکیورٹی، ٹیموں کی آمد و رفت اور کھلاڑیوں کو ہوٹل تک محفوظ پہنچانا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیموں اور کھلاڑیوں کی ہر نقل و حرکت کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میچز کے دوران استعمال ہونے والے راستوں پر سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت اضافی کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر فوری کارروائی ممکن ہو۔

پی ایس ایل 11 شیڈول میں تبدیلی: محسن نقوی کی شائقین سے معذرت

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اسٹیڈیم کے اطراف میں کسی بھی گاڑی کو مکمل چیکنگ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ متعلقہ گاڑیوں کے لیے بھی باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے سکیورٹی نگرانی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا بھی سہارا لیا جا رہا ہے۔

فیصل کامران نے واضح کیا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی اولین ترجیح اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہے اور انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ میچ دیکھنے کے بجائے ڈیوٹی پر مکمل توجہ دیں تاکہ شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter