پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز: شائقین کے لیے بڑی خوشخبری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

Pakistan Super League کے 11ویں ایڈیشن کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی، جس کے بعد شائقین کرکٹ بآسانی اپنے پسندیدہ میچز کے ٹکٹس حاصل کر سکیں گے۔

latest urdu news

اس بار پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ کے دوران مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کے میچز Lahore، Karachi، Rawalpindi، Multan، Faisalabad اور Peshawar میں کھیلے جائیں گے، جبکہ فیصل آباد اور پشاور پہلی بار اس بڑے ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 26 مارچ کو Lahore Qalandars اور Hyderabad Kings Men کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

ٹکٹوں کی قیمتوں کی بات کی جائے تو لاہور اور کراچی میں جنرل ٹکٹ 250 روپے سے شروع ہوں گے، فیصل آباد میں 300 روپے جبکہ ملتان اور راولپنڈی میں 400 روپے سے دستیاب ہوں گے۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹس خریدنے کی اجازت ہوگی، جبکہ چند شہروں میں محدود تعداد میں ای ٹکٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

مزید برآں، پشاور کے Imran Khan Stadium میں 28 مارچ کو Peshawar Zalmi اور Pindi Boys کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے خصوصی فیملی انکلوژر مختص کیا گیا ہے، جہاں وی آئی پی فیملی زون کے ٹکٹس 2000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

پی ایس ایل 11 کا ابتدائی شیڈول تیار، میچز پاکستان کے 6 شہروں میں ہوں گے

شائقین کے لیے فزیکل ٹکٹس 24 مارچ سے TCS Express سینٹرز پر بھی دستیاب ہوں گے، جبکہ مختلف اسٹیڈیمز میں کارپوریٹ باکس اور دیگر گیلری ٹکٹس کی سہولت بھی رکھی گئی ہے۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ اس بار ٹکٹوں کی قیمتیں مناسب رکھی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کرکٹ شائقین اسٹیڈیم آ کر میچز سے لطف اندوز ہو سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter