6
پاکستان کرکٹ بورڈ Pakistan Cricket Board نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر Naseem Shah کو سینٹرل کنٹریکٹ اور میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق یہ نوٹس ڈسپلنری فریم ورک کے تحت جاری کیا گیا ہے، جس میں نسیم شاہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنا تحریری جواب جمع کرائیں۔ جواب موصول ہونے کے بعد بورڈ مزید کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔
ابو بہت ڈانٹیں گے، نسیم شاہ کا مداح کو معصومانہ جواب
بورڈ حکام نے واضح کیا ہے کہ پی سی بی پیشہ ورانہ معیار، معاہدوں کی پاسداری اور کھیل کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
