پی سی بی نے ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں تبدیلی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے فوری تردید کر دی۔
لاہور، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے، جن میں محمد رضوان کی جگہ ون ڈے ٹیم کے لیے سلمان علی آغا اور ٹیسٹ ٹیم کے لیے شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو کپتان بنانے کی بات کی گئی تھی۔
پی سی بی کے مطابق ابھی تک سلیکشن کمیٹی کے کسی اجلاس میں ایسی کوئی بات زیر غور نہیں آئی اور نہ ہی کسی کھلاڑی کے کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد قرار دے دی ہیں۔
اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پی سی بی ابتدائی طور پر ون ڈے کے لیے سلمان علی آغا اور ٹیسٹ میچوں کے لیے سعود شکیل کو اے کیٹگری کنٹریکٹ دے کر کپتان بنانے پر غور کر رہا تھا، اور ابتدائی مشاورت ٹیم کی دبئی روانگی سے قبل کی گئی تھی۔ تاہم پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور محمد رضوان کی کپتانی برقرار ہے، جبکہ ٹیسٹ کپتان کے حوالے سے بھی کوئی تبدیلی ابھی طے نہیں پائی۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز پر پی سی بی کا سخت ردعمل، پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر مکمل پابندی
یاد رہے کہ شان مسعود کی کنٹریکٹ کی تنزلی اور بی کیٹیگری میں آنا اس جانب اشارہ ہے کہ ان کے لیے کپتانی کی صورتحال نازک ہو سکتی ہے، مگر پی سی بی نے تمام افواہوں کو فوری طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے اور کسی بھی حتمی اعلان سے پہلے تصدیق کی ضرورت پر زور دیا ہے۔