بھارت کیخلاف ایشیا کپ کے فائنل سے قبل چیئرمین پی سی بی کا قومی کھلاڑیوں کیلئے اہم پیغام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایشیا کپ فائنل میں بھارت کے خلاف ڈٹ کر کھیلنے کی ہدایت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف بڑے اور فیصلہ کن میچ سے قبل محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو پیغام بھجوایا کہ "کھل کر بھارتی ٹیم کا مقابلہ کریں، جو چاہیں کریں، میں سب کچھ ہینڈل کر لوں گا۔”

latest urdu news

ہیڈ کوچ کا حوصلہ افزا پیغام

ایشیا کپ فائنل سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے دوران اور اس سے پہلے اس ٹیم نے جس جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا، وہ قابلِ فخر ہے۔

مائیک ہیسن نے کہا: "ہم شاید ہمیشہ بہترین نہیں کھیلے لیکن یہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم نے کبھی ہار نہیں مانی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل آنے میں 41 سال لگے، آج کا میچ تاریخی اور شاندار ہوگا۔”

ایشیا کپ فائنل: دبئی پولیس نے تماشائیوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت آج دبئی میں ایشیا کپ کے فائنل میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ روایتی حریف اس بڑے معرکے میں مدِ مقابل ہوں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter