قومی ہاکی ٹیم کے لیے بڑی خوشخبری: چیئرمین پی سی بی کا فی کھلاڑی 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی نے پرو ہاکی لیگ کے لیے قومی ٹیم کی کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق، قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے محسن نقوی کو نشانِ امتیاز ملنے پر مبارکباد بھی دی۔ اس ملاقات میں ہاکی کی بحالی، پرو ہاکی لیگ میں شرکت، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور فٹنس سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

latest urdu news

محسن نقوی نے کہا کہ ہاکی کھلاڑیوں کے میڈیکل اور فٹنس کے معاملات کو پی سی بی کی میڈیکل ٹیم دیکھے گی، جبکہ ویزا سے متعلق مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

پاکستانی کھلاڑی اشعب عرفان نے امریکی سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

انہوں نے قومی ہاکی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں شمولیت کو ملک کے لیے ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ہاکی کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter