لاہور، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ایشلے نوفکے کو بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق نوید اکرم چیمہ قومی ٹیم کے منیجر ہوں گے۔ دیگر کوچنگ اسٹاف میں حنیف ملک بیٹنگ کوچ، محمد مسرور فیلڈنگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو اور عمران اللہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہوں گے۔
اس بار اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود ٹیم کے ساتھ شامل نہیں ہوں گے۔
پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں ٹیم اینالسٹ، ٹیم ڈاکٹر، مساجر اور میڈیا مینجر شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ چکا ہے، دونوں ٹیمیں کل اور پرسوں قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔
27 مئی کو پاکستانی کپتان پری میچ پریس کانفرنس کریں گے جبکہ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔
یاد رہےکہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان اس سیریز کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2024 کی تیاریوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلیاں کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔