پاکستان کے کامیاب ترین ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان پاکستان کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر کپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

latest urdu news

اسلام آباد میں جاری اس ٹورنامنٹ کو اعصام الحق کا آخری انٹرنیشنل ایونٹ قرار دیا گیا ہے، جس میں وہ مزمل مرتضیٰ کے ساتھ ڈبلز مقابلے میں حصہ لیں گے۔

اعصام الحق نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی ٹینس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور اپنے کیریئر میں 18 اے ٹی پی ٹائٹلز جیتے۔ 2010 میں وہ یو ایس اوپن مینز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے فائنل تک پہنچنے والے واحد پاکستانی ٹینس کھلاڑی بنے۔

ابو بہت ڈانٹیں گے، نسیم شاہ کا مداح کو معصومانہ جواب

ان کی شاندار کارکردگی نے پاکستان میں ٹینس کی مقبولیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا اور وہ ملک کے کامیاب ترین ٹینس اسٹارز میں شمار ہوتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter