پاکستانی کھلاڑی اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے باصلاحیت اسکواش کھلاڑی اشعب عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وینکوور مینز اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اشعب عرفان کسی پی ایس اے ورلڈ سیریز ایونٹ کے فائنل میں پہنچے ہیں۔

latest urdu news

سیمی فائنل میں اشعب عرفان نے انگلینڈ کے دوسرے سیڈ ایڈریان والر کو 68 منٹ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین کے مقابلے میں دو سیٹس سے شکست دی۔

میچ کا اسکور یوں رہا: 8-11، 11-8، 3-11، 11-5، 11-8۔

فائنل میں اشعب عرفان کا مقابلہ انگلینڈ کے چھٹے سیڈ سیم ٹوڈ سے ہوگا۔

وینکوور میں جاری یہ ایونٹ پی ایس اے ورلڈ سیریز کا حصہ ہے، جس کی مجموعی انعامی رقم 31 ہزار 250 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔

پی سی بی کا نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نجی اسکول سے اسکالرشپ معاہدہ

اشعب عرفان کی یہ شاندار کامیابی پاکستان کے لیے اسکواش کے میدان میں نئی امید کی کرن قرار دی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter