پاکستانی سکواش اسٹار اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین چیمپئن شپ 2025 جیت لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ، پاکستان کے نوجوان سکواش اسٹار اشعب عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساؤتھ آسٹریلین سکواش چیمپئن شپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے فائنل میں اشعب نے ملائیشیا کے ڈنکن لی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ اشعب نے میچ میں 11-08، 12-11 اور 11-09 سے کامیابی حاصل کی اور اپنے حریف کو سنبھلنے کا موقع تک نہ دیا۔

latest urdu news

یہ فتح اشعب عرفان کے کیریئر کا ایک اہم سنگ میل ہے اور پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے، کیونکہ پاکستان ایک عرصے سے سکواش کی دنیا میں عالمی شہرت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ کی کل انعامی رقم 9 ہزار ڈالرز رکھی گئی تھی، جس میں دنیا بھر کے نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ اشعب عرفان نے سیمی فائنل میں ہم وطن کھلاڑی حمزہ خان کو 3-0 سے شکست دی تھی، جہاں اس کا سکور 11-3، 11-8 اور 11-7 رہا تھا۔ ٹورنامنٹ میں اشعب ٹاپ سیڈ کھلاڑی کے طور پر شریک ہوئے اور شروع سے ہی بہترین فارم میں نظر آئے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter