پاکستانی کھلاڑی اشعب عرفان نے امریکی سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے معروف سکواش کھلاڑی اشعب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ جونز کریک اوپن سکواش ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ 12 ہزار ڈالرز انعامی رقم کا حامل تھا، جس کے فائنل میں اشعب نے ملائیشیا کے کھلاڑی نیتھن کیوے کو شکست دی۔ میچ تقریباً 40 منٹ تک جاری رہا اور اشعب نے پہلا گیم ہارنے کے بعد زبردست واپسی کرتے ہوئے مسلسل تین گیمز جیت کر مقابلہ 3-1 سے جیتا۔

latest urdu news

فائنل میں اشعب عرفان کے اسکورز 8-11، 11-2، 11-2 اور 11-6 رہے۔

یہ اشعب عرفان کا اس سال تیسرا پی ایس اے ٹائٹل ہے، جو ان کی مہارت اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ایشین جونیئر سکواش چیمپئنشپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر 7 میڈلز اپنے نام کر لیے

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter