پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے ساؤتھ پول سر کر لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی مشہور خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ساؤتھ پول تک کامیابی سے پہنچ کر ایکسپلورر گرینڈ سلیم مکمل کرنے کی جانب اہم قدم اٹھا دیا ہے۔ گلگت سے تعلق رکھنے والی ثمینہ بیگ نے یونین گلیشیئر سے یہ چیلنجنگ سفر طے کیا اور قطب جنوبی پر پاکستان کا پرچم اور کمیونٹی کا جھنڈا لہرا کر اس سنگِ میل کو یادگار بنا دیا۔

latest urdu news

ثمینہ بیگ کے بھائی مرزا علی نے بتایا کہ ان کی بہن نے اس مشکل سفر کے لیے اسکینگ کا روٹ اختیار کیا، جو انتہائی چیلنجنگ مرحلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی ثمینہ بیگ کا نام ایک مثال کے طور پر سامنے آ گیا ہے۔

ثمینہ بیگ کے لیے اگلا ہدف قطب شمالی تک پہنچنا ہے۔ ایکسپلورر گرینڈ سلیم مکمل کرنے کے لیے ایک کوہ پیما کو پہلے سے سر کی گئی 7 بڑی چوٹیاں یعنی سیون سمٹ کے ساتھ قطب جنوبی اور شمالی تک پہنچنا ہوتا ہے۔ ثمینہ بیگ پہلے ہی دنیا کے 7 براعظموں کی سب سے بلند چوٹیاں سر کر کے سیون سمٹ مکمل کر چکی ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے “سیون سمٹس چیلنج” مکمل کر لیا

یہ کامیابی ثمینہ بیگ کی محنت، عزم اور غیر معمولی ہمت کی عکاسی کرتی ہے، اور انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی کوہ پیمائی کے میدان میں بھی ایک معتبر مقام عطا کرتی ہے۔ اس سفر کے دوران ثمینہ بیگ نے سخت موسم، برفانی خطرات اور چیلنجنگ راستوں کا سامنا کیا، جس کے باوجود انہوں نے ہمت نہ ہاری اور اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کی۔

ثمینہ بیگ کی یہ کارنامہ پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے اور نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا مثال بھی ہے کہ مسلسل محنت اور عزم سے ناممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter