پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود کا ایک اور عالمی کارنامہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے نامور مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، انہوں نے فنگر ٹپ پش اپس میں ناروے کے ایتھلیٹ سویری ڈائسن کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ناروے کے سویری ڈائسن نے ایک منٹ میں 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 38 فنگر ٹپ پش اپس مکمل کیے تھے، تاہم عرفان محسود نے اپنی شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک منٹ میں 42 فنگر ٹپ پش اپس مکمل کرکے یہ ریکارڈ پاکستان کے نام کردیا۔

latest urdu news

عرفان محسود اب تک پش اپس کیٹیگری میں دنیا کے سب سے زیادہ 70 ریکارڈز بنا چکے ہیں، جن میں 100، 80، 60 اور 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ کیے گئے متعدد عالمی ریکارڈ شامل ہیں۔

انہوں نے مارشل آرٹس کی مختلف اقسام جیسے مارشل پش اپس، اسکواٹس، سٹیپ اپس، نی اسٹرائکس، ایلبو اسٹرائکس، ہائی جمپس اور اسٹار جمپس میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

کوہلی، روہت ناکام، بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست

عرفان محسود کا کہنا ہے کہ انہیں سال 2023 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی ملنا اُن کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ وہ گزشتہ 9 سالوں کے دوران 150 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

ان کے مطابق، اُن کے 20 شاگرد بھی گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر چکے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter