پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان کی شاندار کامیابی، ایشین گیمز 2026 کے لیے کوالیفائی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے نمایاں گھڑ سوار عثمان خان نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے ہوئے ایشین گیمز 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ یہ کارنامہ انہوں نے فرانس میں ہونے والے انٹرنیشنل تھری سٹار ایونٹنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھا کر انجام دیا۔

latest urdu news

عثمان خان نے اپنے گھوڑے ایڈن آف دی ورٹ کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے سی سی آئی تھری سٹار لانگ فارمیٹ میں مجموعی طور پر چھٹی پوزیشن حاصل کی، جبکہ وہ ایونٹ کے سب سے نمایاں ایشیائی رائیڈر بھی قرار پائے۔

یہ کامیابی صرف انفرادی نہیں بلکہ قومی سطح پر بھی بڑی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ تین روزہ ایونٹ کے نیشنل پوزیشن مقابلے میں پاکستان نے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، جہاں میزبان فرانس پہلے نمبر پر رہا اور بھارت کے گھڑ سوار آشیش لمائے نویں پوزیشن پر رہے۔

عثمان خان نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشین گیمز کے لیے کوالیفائی کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کی اس کامیابی سے نہ صرف پاکستان کو بین الاقوامی گھڑ سواری میں مزید پہچان ملی ہے بلکہ نوجوان ایتھلیٹس کے لیے بھی ایک نئی راہ ہموار ہوئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter