پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارت کو ناک آؤٹ کر کے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی نوجوان باکسر سمیر خان نے بین الاقوامی باکسنگ کے میدان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے یونیورسل باکسنگ آرگنائزیشن (UBO) کی یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چیمپئن شپ جیت لی۔ انہوں نے بھارتی حریف بنٹی سنگھ کو زبردست مقابلے کے بعد ناک آؤٹ کر کے پاکستان کے لیے یہ اعزاز پہلی بار حاصل کیا۔

latest urdu news

52 کلوگرام کیٹگری میں ہونے والے اس مقابلے میں سمیر خان ابتدا سے ہی حریف پر حاوی نظر آئے۔ ان کے مسلسل اور موثر پنچز نے بھارتی باکسر کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا، یہاں تک کہ ریفری نے متفقہ طور پر مقابلہ ختم کرتے ہوئے سمیر خان کو فاتح قرار دیا۔

مقابلے کے دوران پاکستانی باکسر کی جانب سے کیے گئے "جیٹ سیلیبریشن” نے نہ صرف حاضرین کو محظوظ کیا بلکہ بھارتی کھلاڑی کا اعتماد بھی متزلزل کر دیا۔ ان کا جارحانہ انداز اور مہارت بھرپور تالیاں بٹورنے میں کامیاب رہا۔

بھارتی کھلاڑیوں نے فرضی ٹرافی کے ساتھ تصاویر شیئر کر دیں

جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمیر خان نے کہا: "میں اپنی کامیابی کو پاک فوج اور ان کے شہداء کے نام کرتا ہوں۔ یہ جیت پوری قوم کی دعاؤں، سپورٹ اور حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہے۔” انہوں نے تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف میرا نہیں، پورے پاکستان کا فخر ہے۔

یہ کامیابی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی باکسنگ میں بڑھتی ہوئی حیثیت کا مظہر ہے، اور سمیر خان جیسے نوجوان کھلاڑیوں کی بدولت ملک کو کھیلوں کے میدان میں روشن مستقبل کی امید دی جا سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter