پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے نیا اسپورٹ اسٹاف بھرتی کرنے کا عمل شروع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کو مضبوط بنانے کے لیے بھرتی کا نیا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ٹیم کی کارکردگی میں مزید بہتری لانا اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق ویمن ٹیم کے لیے پروفیشنل اور تجربہ کار فزیوتھراپسٹ کی تلاش جاری ہے، جو کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس اور انجریز کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کے تقرر کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ ٹیم کی مجموعی فٹنس، اسٹرنتھ اور اسٹیمینا کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔

پی سی بی نے ان آسامیوں کے لیے باقاعدہ اشتہار جاری کردیا ہے اور اہل امیدواروں کو مدعو کیا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں مقررہ تاریخ تک جمع کرائیں۔ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خواہشمند افراد 12 دسمبر تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ ضرورت پڑنے پر غیر ملکی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں، تاکہ ویمن ٹیم کو اعلیٰ سطح کی اسپورٹس سائنس سپورٹ میسر ہو۔

یہ اقدام پی سی بی کی ویمن کرکٹ کی ترقی کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد ٹیم کو مزید مضبوط اور مسابقتی بنانا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter