مالدیپ: پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ 2025 اپنے نام کر لی۔ فائنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2 سے واضح شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
مالدیپ میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے دو سیٹس میں بالترتیب 18-26 اور 12-28 سے کامیابی حاصل کی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلا دیش کو بھی باآسانی زیر کیا اور فائنل میں جگہ بنائی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز میں ہی پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 0-2 سے شکست دے کر اپنی برتری ثابت کر دی تھی۔
پاکستانی ٹیم کی اس کامیابی کو ملکی سطح پر سراہا جا رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر شائقین نے ٹیم کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔ اس جیت کو پاکستان میں بیچ ہینڈ بال کے کھیل کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارت کا 2030 کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لیے باضابطہ اعلان
کھیلوں کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم نے نہ صرف تکنیکی مہارت دکھائی بلکہ بھرپور ٹیم ورک اور اسٹریٹجی کے ذریعے اپنے تمام حریفوں کو شکست دی، جو مستقبل میں عالمی سطح پر پاکستان کی نمایاں موجودگی کی نوید دے سکتی ہے۔