7
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ کا آغاز آج پاکستان میں ہوم گراؤنڈ پر ہوا، جہاں کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے قومی ٹیم نے بیٹنگ کو ترجیح دی۔
قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہوم کنڈیشنز کا مکمل فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے اور ایک بڑا اسکور بنانے کی حکمتِ عملی کے تحت میدان میں اتریں گے۔ دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ان کی ٹیم ان کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ رکھتی ہے اور وہ پاکستان کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون:
- شان مسعود (کپتان)
- امام الحق
- عبد ﷲ شفیق
- بابر اعظم
- محمد رضوان (وکٹ کیپر)
- سعود شکیل
- سلمان علی آغا
- حسن علی
- شاہین شاہ آفریدی
- نعمان علی
- ساجد خان
ادھر، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے بھی اچھی خبر سنائی ہے اور سلطان آف جوہر کپ میں شاندار فتح کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔