ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیمیں پریما داسا اسٹیڈیم، کولمبو میں مدمقابل ہوں گی۔

میچ سے قبل پاکستان ویمن ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہفتے کے روز شیڈول تھا، تاہم مسلسل بارش کے باعث یہ پریکٹس منسوخ کر دی گئی۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق قومی ویمن ٹیم نے ان ڈور پریکٹس سیشن میں بھرپور تیاری کی، جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فزیکل فٹنس کی خصوصی مشقیں کیں۔
ہیڈ کوچ محمد وسیم اور دیگر کوچنگ اسٹاف نے ٹریننگ سیشن کی نگرانی کی۔

ادھر محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق میچ کے آغاز سے قبل اور دورانِ کھیل بارش کا امکان ہے، جس کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شائقینِ کرکٹ کی نظریں ایک بار پھر دونوں روایتی حریف ٹیموں کے مابین ہونے والے اس سنسنی خیز مقابلے پر جمی ہیں، جو ویمن ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter