پاکستان، سری لنکا ون ڈے سیریز کے باقی میچز کا شیڈول تبدیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے بقیہ دو مقابلوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ اب سیریز کے دوسرے اور تیسرے ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی منعقد ہوں گے۔

latest urdu news

محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی سری لنکن ٹیم کے پاکستان میں کھیل جاری رکھنے کے فیصلے پر ان کا مشکور ہے۔ ان کے مطابق، سری لنکن بورڈ کے تعاون سے شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

یاد رہے کہ پہلے یہ میچز 13 اور 15 نومبر کو شیڈول تھے، تاہم انتظامی وجوہات کے باعث تاریخوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق، جو شائقین پہلے سے 13 اور 15 نومبر کے میچز کے ٹکٹس خرید چکے ہیں، وہ اب 14 اور 16 نومبر کو انہی ٹکٹس کے ذریعے میدان میں داخل ہو سکیں گے۔

ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری

واضح رہے کہ پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ قبل ازیں سری لنکن ٹیم کے مینیجر نے عندیہ دیا تھا کہ کھلاڑی پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم پی سی بی کی جانب سے سیکیورٹی میں اضافے کی یقین دہانی کے بعد ٹیم نے سیریز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter