پی ایس ایل کی براڈکاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملہ وطن واپس روانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے براڈکاسٹ عملے میں شامل بھارتی شہریوں کو پاکستان سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کی ہدایات جاری کی تھیں، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے پی ایس ایل کی براڈکاسٹ کمپنی کے 23 بھارتی ارکان کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کر دیا گیا۔

latest urdu news

ریلوے پولیس اور سیکیورٹی حکام کے مطابق، یہ بھارتی شہری پی ایس ایل کے نشریاتی عملے کا حصہ تھے اور مختلف تکنیکی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت نے بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزامات عائد کیے تھے۔ اس واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل کو ہوا تھا اور یہ ایونٹ 18 مئی تک جاری رہے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter