پاکستان کبڈی کے 4 کھلاڑیوں پر 4 سال کی پابندی عائد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کبڈی کے چار کھلاڑیوں پر اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے باعث 4 سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

latest urdu news

لاہور میں نیشنل چیمپئن شپ کے دوران عبیداللہ راجپوت، ملک بن یامین، رانا حیدر اور کاشف سندھو نے ڈوپ ٹیسٹ دینے سے انکار کیا تھا۔ ان کے اس اقدام کے بعد اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن نے قوانین کے تحت فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں کھلاڑیوں پر چار سال کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی نے اس معاملے کی مزید جانچ کے لیے 12 جنوری کو لاہور میں اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اس اجلاس میں چاروں کھلاڑی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کریں گے۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن نے عبید اللہ راجپوت پر پابندی عائد کردی

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ یہ پابندی اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے سخت اقدام کے طور پر عائد کی گئی ہے تاکہ کھیل میں شفافیت اور اصولوں کی پاسداری یقینی بنائی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter