پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں نے سرفراز احمد کو خراجِ تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فاتح کپتان سرفراز احمد کو ان کے شاندار کیریر پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

latest urdu news

سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے سرفراز احمد کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد اپنے پیغامات میں ان کی قیادت اور پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کیا۔ اسٹار بیٹر بابر اعظم نے کہا کہ سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنا واقعی ایک اعزاز تھا اور وہ ان کی نئی زندگی کے اس مرحلے کے لیے کامیابی اور سکون کی دعا کرتے ہیں۔

فخر زمان نے کہا کہ سرفراز احمد ایک عظیم انسان اور لیڈر ہیں اور ان کے بہترین کیریر پر مبارکباد پیش کی۔ شان مسعود نے سابق کپتان کو کرکٹ کے لیے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کھلاڑیوں پر اعتماد اور یادگار لمحات کے لیے شکریہ ادا کیا۔

سابق فاسٹ بالر اور چیف سیلیکٹر وہاب ریاض نے بھی سرفراز احمد کو کامیاب کیریر پر مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سابق کپتان اظہر علی نے لکھا کہ سرفراز احمد کے ساتھ کھیلنا ہمیشہ یاد رہے گا اور پاکستان کرکٹ کے لیے ان کا جذبہ، قیادت اور عزم ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی سابق کپتان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کامیاب کیریر پر مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد نے گزشتہ روز بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter