پاکستان کی بیٹنگ بنگلا دیش کیخلاف بری طرح ناکام، صرف 110 رنز پر ڈھیر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا، پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بدترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 110 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

شیر بنگلا اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو ان کے حق میں بہترین ثابت ہوا۔ پاکستانی بیٹنگ لائن آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

latest urdu news

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے سب سے زیادہ 44 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ آل راؤنڈر عباس آفریدی نے تین چھکے لگا کر 22 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ نے 17 رنز کا اضافہ کیا۔ دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پوری ٹیم 18ویں اوور میں 110 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

بنگلا دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3 اور مستفیض الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ دیگر بولرز نے بھی نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ پر دباؤ برقرار رکھا۔

ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ کی واپسی کا فیصلہ، اگلے سال انعقاد ہوگا

پاکستانی ٹیم میں آج فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا (کپتان)، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل تھے۔ بنگلا دیش کی قیادت لٹن داس کر رہے ہیں۔

میچ سے قبل گفتگو میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دیتے۔ اُن کے مطابق ٹیم نے کراچی کیمپ میں اچھی تیاری کی ہے۔ بنگلا دیشی کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم متوازن ہے اور 140 رنز اس پچ پر اچھا اسکور ہو گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter