6
پاکستان نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے تیسرے اور آخری ہاکی میچ میں بنگلا دیش کو 3-10 سے شکست دے کر سیریز میں 3-0 سے کلین سوئپ کر لیا۔ پینالٹی کارنر اسپیشلسٹ محمد سفیان خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل ہیٹرک مکمل کی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔
ڈھاکا میں کھیلی گئی یہ سیریز پاکستان کی یکطرفہ فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جہاں محمد سفیان خان نے 6 گول اسکور کیے، جبکہ عبدالرحمٰن نے دو اور ندیم احمد رانا ولید نے ایک ایک گول کیا۔
بنگلا دیش کی جانب سے عبداللہ، رقیب الحسن اور اشرف الحسن نے اسکور کیا، لیکن ان کی کوششیں پاکستان کی شاندار ٹیم کارکردگی کے سامنے ناکام رہیں۔ پاکستان کی یہ فتح ٹیم کے لیے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں اعتماد کا سبب بنی۔
