6
ہانگ کانگ: ہانگ کانگ سکسز کپ کے فائنل میچ میں پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
پاکستان نے مقررہ چھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ کپتان عباس آفریدی نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 52 رنز بنائے، جبکہ عبدالصمد نے 42 اور خواجہ نافع نے 22 رنز کا قیمتی اضافہ کیا۔
کویت کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی پہلی گیند پر 92 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں پاکستان نے شاندار فتح حاصل کی۔
