149
ایشین یوتھ گیمز میں والی بال مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پاکستان یوتھ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کو تین صفر سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جیت کا اسکور 25-12، 25-13، 25-17 رہا، جس کے بعد قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
ٹیم کی اس شاندار کارکردگی پر کوچنگ اسٹاف اور آفیشلز نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرے گی۔
