پاک بنگلادیش تیسرا ون ڈے: متنازع ڈی آر ایس ریویو پر پی سی بی کا احتجاج، باضابطہ شکایت درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلا دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں متنازع ڈی آر ایس ریویو کے معاملے پر باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے معاملہ میچ ریفری کے سامنے پیش کیا۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے آخری اوور میں بنگلا دیش کی جانب سے لیے گئے ریویو پر اعتراض کرتے ہوئے میچ ریفری نعیم الراشد سے شکایت کی۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب آخری اوور کی پانچویں گیند کو امپائر نے بنگلا دیشی بولر رشاد حسین کی جانب سے وائیڈ قرار دیا۔

اس فیصلے کے بعد بنگلا دیش کے کپتان نے ٹی وی اسکرین پر ری پلے دیکھنے کے بعد ریویو لے لیا۔ ریویو کے نتیجے میں امپائر کو اپنا ابتدائی فیصلہ واپس لینا پڑا جس کے بعد میچ کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی۔

اس وقت پاکستان کو جیت کے لیے دو گیندوں پر 12 رنز درکار تھے، تاہم فیصلے کی تبدیلی کے بعد پاکستان کو صرف ایک گیند پر 12 رنز بنانے کی ضرورت رہ گئی۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا مؤقف ہے کہ قوانین کے مطابق اسکرین پر ری پلے چلنے کے بعد ریویو نہیں لیا جا سکتا، لیکن اس کے باوجود امپائر نے ریویو قبول کر لیا۔ اسی بنیاد پر پی سی بی نے میچ ریفری کو باضابطہ شکایت میں اس ممکنہ غلطی کی نشاندہی کی ہے۔

فیصلہ کن ون ڈے: بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 291 رنز کا ہدف دے دیا

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ اس معاملے میں کس قسم کی کارروائی چاہتے ہیں، تاہم امکان ہے کہ بورڈ کم از کم اس فیصلے پر باضابطہ وضاحت یا غلطی کے اعتراف کا مطالبہ کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سیریز کے دوران ایک اور تنازع بھی سامنے آیا تھا جب دوسرے ون ڈے میں پاکستانی آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو رن آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔ اس موقع پر ان کا بنگلا دیش کے آل راؤنڈر مہدی حسن کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter