پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان علی آغا کپتان برقرار، تین ٹی 20 میچز 20 سے 24 جولائی تک ڈھاکا میں ہوں گے، اسکواڈ میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑی شامل۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ تجربہ کار کھلاڑیوں کا بھی امتزاج شامل ہے۔ ٹیم کی قیادت ایک بار پھر سلمان علی آغا کریں گے، جبکہ کسی نائب کپتان کا تقرر نہیں کیا گیا۔

latest urdu news

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تینوں میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں قومی ٹیم 16 جولائی کو بنگلہ دیش روانہ ہو گی۔ سیریز کے لیے تربیتی کیمپ بدھ سے کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں شروع ہوگا اور 15 جولائی تک جاری رہے گا۔ ممکنہ کھلاڑی آج کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔

اسکواڈ میں وکٹ کیپنگ کے فرائض محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان انجام دیں گے، جبکہ فخر زمان، حسین طلعت، خوشدل شاہ، فہیم اشرف اور محمد نواز جیسے سینئر کھلاڑی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں میں حسن نواز، سلمان مرزا اور سفیان مقیم کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

پاکستان کا یہ دورہ بنگلہ دیش کے بعد ویسٹ انڈیز کی جانب بڑھے گا، جہاں 1 سے 4 اگست تک امریکہ کے شہر فلوریڈا میں تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد 8 سے 12 اگست کے دوران ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں ون ڈے سیریز منعقد ہو گی۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف اس سیریز کا مقصد نئے کھلاڑیوں کو آزمانا اور آئندہ بڑی سیریز کے لیے کمبی نیشن تیار کرنا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز جیتنا اور نوجوان ٹیلنٹ کو اعتماد دینا ان کا اہم ہدف ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter