پہلا ون ڈے: پاکستان 114 رنز پر ڈھیر، بنگلادیش کو جیت کے لیے 115 رنز کا ہدف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح بنگلادیش کو میچ جیتنے کے لیے 115 رنز کا ہدف مل گیا ہے۔

latest urdu news

ڈھاکا میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بلے باز بنگلادیشی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ معاذ صداقت 18 رنز بنا سکے۔ محمد رضوان 10، سلمان علی آغا 5، شاہین شاہ آفریدی اور حسین طلعت 4،4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

اس میچ میں پاکستان کی جانب سے چار کھلاڑیوں نے ایک روزہ میچ میں پہلی بار شرکت کی جن میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبدالصمد اور شامل حسین شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم اور ابرار احمد بھی شامل ہیں۔ اب بنگلادیش کو میچ جیتنے کے لیے 115 رنز درکار ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter