9
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچ گئے۔
آئی سی سی اکیڈمی کے اوول ٹو میں قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ اس موقع پر انہوں نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے بھی گفتگو کی۔
کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی کی آمد پر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ پریکٹس جاری رکھی۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے مدمقابل ہوں گی۔ شائقین کرکٹ میں بے پناہ جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور دبئی اسٹیڈیم کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ منتظمین کے مطابق اس میچ کے لیے غیر معمولی رش متوقع ہے اور ہزاروں شائقین پہلے ہی اسٹیڈیم کے اطراف پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔