اولمپکس ڈے کھیلوں کی آگاہی کا دن ہے، ارشد ندیم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اولمپک ڈے جیسے مواقع نہ صرف کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف مائل کرنے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔

ایچیسن کالج میں اولمپکس ڈے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ دنیا بھر میں آج کا دن اولمپکس کی روح کو اُجاگر کرنے کے لیے منایا جا رہا ہے، اور بطور گولڈ میڈلسٹ اس دن کو منانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلی بار کسی تقریب میں اولمپکس ڈے کے موقع پر بطور گولڈ میڈلسٹ شریک ہو رہے ہیں۔

latest urdu news

ارشد ندیم نے مزید بتایا کہ وہ عید کے بعد ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کی تیاری شروع کریں گے، اور لاہور کے شدید موسم کے باعث انگلینڈ جا رہے ہیں، جہاں وہ ایک ماہ تک تیاری کریں گے تاکہ بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے بچوں کو نصیحت کی کہ وہ کسی بھی شعبے میں کامیابی کے لیے محنت اور فوکس کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک چھوٹے سے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور سخت محنت کے باعث گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے مطابق ہر بچہ اگر لگن سے کام کرے تو کامیابی ممکن ہے۔ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے جو عزت دی ہے، وہ ہمیشہ اُس کے شکر گزار رہیں گے۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم پاکستان کے پہلے ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے جیولن تھرو میں عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے اور وہ نوجوانوں کے لیے ایک عملی مثال بن چکے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter