نیش اوپن اسکواش: پاکستان کے نور زمان شاندار کارکردگی کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے نوجوان اور باصلاحیت اسکواش کھلاڑی نور زمان نے کینیڈا میں جاری نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ سیمی فائنل میں نور زمان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کولمبیا کے میٹیاس کنوڈسن کو صرف 28 منٹ میں شکست دی۔

latest urdu news

یہ یکطرفہ مقابلہ نور زمان نے 11-3، 12-10 اور 11-3 کے اسٹریٹ گیمز سے جیتا، جس میں انہوں نے اپنے بہترین اسٹروکس، رفتار اور فٹنس کا مظاہرہ کیا۔ میچ کے دوران نور نے حریف کو کوئی موقع نہ دیا اور ہر گیم میں نمایاں برتری حاصل کی۔

دوسری جانب پاکستان کے ایک اور کھلاڑی اشعب عرفان سیمی فائنل میں کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ انہیں دوسرے سیمی فائنل میں مصر کے سیکنڈ سیڈ کھلاڑی مصطفیٰ السرطی نے سخت مقابلے کے بعد 3-1 سے شکست دی۔

نیش کپ اسکواش کا فائنل اب پاکستان کے نور زمان اور مصر کے مصطفیٰ السرطی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ نہ صرف اعزاز کا حامل ہے بلکہ اس کی انعامی رقم 31 ہزار 250 امریکی ڈالرز ہے، جو جیتنے والے کھلاڑی کے لیے ایک بڑا موقع ثابت ہو سکتی ہے۔

پاکستانی شائقین کی نظریں اب نور زمان پر مرکوز ہیں، جنہوں نے عالمی سطح پر ایک بار پھر پاکستان کے اسکواش ٹیلنٹ کو منوایا ہے۔ اگر وہ فائنل جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو یہ ان کے کیریئر کا ایک اہم سنگِ میل ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter