3
گوجرانوالہ: گوجرانوالہ کے بہادر سپوت نوح دستگیر بٹ نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کر دیا، اور دوسری مرتبہ دنیا کے طاقتور ترین ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کر لیا۔
نوح دستگیر بٹ نے عالمی سطح پر پاکستان کے لیے شاندار کامیابی سمیٹتے ہوئے "ورلڈ اسٹرونگ مین چیمپئن شپ” میں دو طلائی تمغے جیت لیے۔
انہوں نے ایک گولڈ میڈل تلوار بازی میں اور دوسرا مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر اپنے نام کیا۔ نوح نے آغاز سے ہی اپنی برتری ثابت کی اور ابتدائی تمام مقابلوں میں مکمل پوائنٹس حاصل کیے۔
دنیا بھر سے نامور کھلاڑیوں کی شرکت کے باوجود نوح کی بھرپور خوداعتمادی اور مہارت نے انھیں ایک بار پھر سرفہرست رکھا۔
گزشتہ سال بھی نوح دستگیر بٹ نے اسی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا، اور اس سال ایک بار پھر اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے قوم کو فخر کا موقع دیا۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر ان کے گھرانے اور اہلِ علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔