منگل, 17 جون , 2025

بی بی ایل ڈرافٹ میں بابر اعظم سے بڑا کوئی پاکستانی نام نہیں: ایرون فنچ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے پاکستانی کھلاڑیوں، خصوصاً بابر اعظم کی بیٹنگ کی کھل کر تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے نمایاں نام بابر اعظم کا ہے، جو اس وقت دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں۔

ایرون فنچ نے کہا کہ بابر اعظم اس دہائی کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں، انہوں نے دنیا بھر میں اپنی شاندار کارکردگی سے نام کمایا ہے۔ آسٹریلوی شائقین کرکٹ کے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ وہ آسٹریلیا میں بابر اعظم جیسے سپر اسٹار کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

latest urdu news

سابق کپتان نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بھی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کا حصہ ہیں، وہ ایک میچ ونر اور مستقل مزاج پرفارمر ہیں، اور ہر ٹیم ان جیسے کھلاڑی کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرنا چاہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی بی ایل میں بہترین بین الاقوامی کھلاڑیوں کو کھیلتے دیکھنا ایک دلچسپ تجربہ ہوگا، اور وہ اس کے لیے پُرجوش ہیں۔

ادھر کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ 2025 کے لیے اوور سیز کھلاڑیوں کی مکمل فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق پاکستان کے 74 کھلاڑیوں نے بی بی ایل ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے، جن میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، اور ابرار احمد شامل ہیں۔

ویمنز بگ بیش لیگ کے لیے بھی پاکستان کی 11 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے، جو پاکستان ویمن کرکٹ کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی موجودگی کی عکاس ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اس سال بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں 600 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے، جس سے لیگ کی مقبولیت اور عالمی معیار کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter