نیمار کو نامعلوم ارب پتی کی 846 ملین پاؤنڈ مالیت کی جائیداد وراثت میں مل گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار کو حال ہی میں ایک حیران کن اور غیر معمولی وراثت ملی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نامعلوم برازیلی ارب پتی نے اپنی 846 ملین پاؤنڈ مالیت کی جائیداد وصیت کے ذریعے نیمار کے نام کردی، جس کے بعد نیمار ملک کے امیر ترین کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جون 2025 میں پیش آیا جب برازیل کے شہر پورٹو الیگرے میں یہ جائیداد قانونی طور پر نیمار کے نام رجسٹر کی گئی۔

جائیداد دینے والے ارب پتی غیر شادی شدہ اور بے اولاد تھے، جنہوں نے وصیت میں تحریر کیا کہ نیمار کی شخصیت، خاص طور پر اپنے والد کے ساتھ ان کا تعلق، انہیں اپنے والد کے ساتھ رشتے کی یاد دلاتا ہے، اسی لیے انہوں نے اپنی تمام جائیداد نیمار کے نام کر دی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نیمار کی اپنی موجودہ دولت کا اندازہ 300 سے 330 ملین امریکی ڈالر کے درمیان ہے، جبکہ اس حالیہ وراثت کے بعد ان کی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو انہیں برازیل کے چند امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں لا کھڑا کرتا ہے۔

نیمار نے حال ہی میں سعودی کلب الہلال کو خیرباد کہہ کر دوبارہ اپنے پرانے کلب سانتوس ایف سی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ سعودی کلب کے ساتھ ان کا معاہدہ سالانہ 129.2 ملین پاؤنڈ کا تھا، تاہم چوٹوں کے باعث وہ صرف سات میچز کھیل سکے۔

اگرچہ نیمار نے اس وراثت کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا، لیکن قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ دنیا بھر میں اس خبر کو غیر معمولی دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے کیونکہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جہاں کسی مشہور کھلاڑی کو بغیر کسی ذاتی یا خاندانی تعلق کے، اربوں روپے مالیت کی جائیداد وراثت میں ملی ہو۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter