نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو وائٹ واش کر دیا۔ تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 222 رنز بنائے، جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کو 223 رنز کا ہدف ملا۔
انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے 38، بریڈن نے 36، اور فاسٹ بولر جیمی اوورٹن نے 68 رنز بنا کر ٹیم کے لیے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹِکنر نے چار جبکہ جیکب ڈفی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جواب میں نیوزی لینڈ نے 223 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 44.4 اوورز میں پورا کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ میں ڈیرل مچل نے 44، ڈیون کانوے نے 34، رچن رویندرا نے 46 اور مچل سینٹنر نے 27 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن اور سیم کرن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بریڈن اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی۔
