نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر نیشنز ہاکی کپ جیت لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور میں ہونے والے نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-6 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا، پاکستان کے گول ذکریا حیات اور سفیان خان نے کیے۔

کوالالمپور: نیشنز ہاکی کپ 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو چھ دو کے واضح فرق سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ کے آغاز سے ہی نیوزی لینڈ نے جارحانہ انداز اپنایا اور پہلے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں پہلا گول داغ کر پاکستان پر دباؤ بڑھا دیا۔ نیوزی لینڈ نے اسی کوارٹر میں مزید تین گول کیے، جس سے ابتدائی برتری حاصل کر لی۔

latest urdu news

دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان کی طرف سے پہلا گول ذکریا حیات نے کیا، جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر میں نیوزی لینڈ نے ایک اور گول داغا، جس کے جواب میں پاکستان کی طرف سے سفیان خان نے دوسرا اور آخری گول کیا۔ تاہم، مجموعی طور پر قومی ٹیم دفاعی اور تکنیکی خامیوں کا شکار نظر آئی اور نیوزی لینڈ نے چھ دو سے فتح حاصل کی۔

فائنل میں پاکستان کی کارکردگی توقعات سے کمزور رہی، جس پر سابق کھلاڑیوں اور شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم طویل عرصے سے بین الاقوامی سطح پر کوئی بڑا ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی ہے۔ نیشنز ہاکی کپ کو ٹیم کی بحالی کا موقع سمجھا جا رہا تھا، مگر فائنل میں ایک بار پھر دفاعی ناکامی نے ٹیم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter