ویسٹ انڈیز ایک بار پھر ناکام، نیپال نے سیریز اپنے نام کرلی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ میں جاری تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیپال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو لگاتار دوسرے میچ میں شکست دے کر 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

latest urdu news

میچ کے آغاز میں نیپال نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بلے باز آصف شیخ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں آٹھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ ان کا بھرپور ساتھ سندیپ جورا نے دیا، جنہوں نے تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 63 رنز اسکور کیے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین اور کائل مایرز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مکمل طور پر ناکام رہی اور صرف 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جیسن ہولڈر 21 رنز بنا کر سب سے نمایاں بیٹر رہے۔

نیپال کے باؤلرز نے شاندار گیند بازی کی، جہاں محمد عادل عالم نے چار اور خوشحال بھُورتل نے تین وکٹیں لے کر حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا۔

سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا، جس میں ویسٹ انڈیز کلین سویپ سے بچنے کی کوشش کرے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter