نیشنز ہاکی کپ فائنل: پاکستان اور نیوزی لینڈ آج ٹکرائیں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور میں نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا، میچ شام 6 بجے شروع ہوگا، پاکستان نے سیمی فائنل میں فرانس کو ہرایا تھا۔

کوالالمپور، ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری نیشنز ہاکی کپ کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں فرانس کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

latest urdu news

فائنل میچ شام 6 بجے (مقامی وقت) شروع ہوگا اور شائقینِ ہاکی کو ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کو بھی پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

یہ بھی اہم ہے کہ گروپ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلے ہی آمنے سامنے آ چکے ہیں، جہاں ایک سنسنی خیز میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-4 سے شکست دی تھی۔ اب پاکستانی ٹیم کے پاس اپنی پچھلی ہار کا بدلہ لینے اور ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ماضی میں ہاکی کا عالمی چیمپیئن رہ چکا ہے، اور اب نیشنز کپ میں فتح قومی ہاکی کے لیے نئی امیدوں کی کرن بن سکتی ہے۔ شائقین کی نظریں آج ہونے والے اس اہم فائنل پر جمی ہوئی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter