پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ قومی اسکواڈ نہایت باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ٹیم میں کچھ سابق کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے اور چند نئے چہرے بھی شامل کیے گئے ہیں۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے پُرجوش ہیں اور آئندہ سیریز میں شاندار کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم نے بہترین کھیل دکھایا تھا اور آئندہ مقابلوں میں بھی اچھے نتائج کی امید ہے۔
فخر کو 10 سال ہوگئے، ٹی ٹوئنٹی میں کب چلے گا؟ احمد شہزاد
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کا مقصد اپنے کھیل کے منصوبے پر مستقل مزاجی کے ساتھ عملدرآمد کرنا ہے، اور پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہمیشہ مضبوط رہی ہے، کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سلمان علی آغا نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کی صلاحیتوں کو بھی تسلیم کیا اور کہا کہ وہ ایک عمدہ ٹیم ہے جس کے پاس اب بھی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔
