4
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بلے باز نجم الحسین شنتو نے ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا یہ فیصلہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 78 رنز کی شکست کے بعد سامنے آیا۔
نجم الحسین شنتو حال ہی میں ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بھی الگ کیے گئے تھے، اور ذرائع کے مطابق وہ پہلے ہی ٹیسٹ کپتانی میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔
اپنے بیان میں شنتو نے کہا، "میں ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتانی جاری نہیں رکھنا چاہتا، یہ فیصلہ ٹیم کی بہتری کے لیے کیا ہے۔ میرے خیال میں تین فارمیٹس میں تین مختلف کپتان رکھنا کوئی دانشمندانہ حکمتِ عملی نہیں، اس سے ٹیم کے اندر ربط متاثر ہوتا ہے۔”
ان کے اس فیصلے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو اب ٹیسٹ ٹیم کے لیے نیا کپتان مقرر کرنا ہوگا، جبکہ ٹیم کی کارکردگی اور قیادت کے نظام پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔