پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آزاد جموں و کشمیر میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کے اقدامات کر لیے ہیں۔ لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے روڈ شو کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا کہ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے میچز منعقد کیے جائیں گے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہترین انداز میں تیار کیا جائے گا اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے مظفرآباد میں فائیو اسٹار ہوٹلز کی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے علاوہ دیگر بین الاقوامی کرکٹ میچز بھی آزاد جموں و کشمیر میں کرائے جائیں گے، تاکہ خطے میں کرکٹ کے فروغ اور سیاحتی امکانات کو فروغ دیا جا سکے۔
پی ایس ایل کی نئی بڈ مکمل طور پر اوپن، شفاف اور عالمی معیار کے مطابق ہوگی: محسن نقوی
محسن نقوی نے روڈ شو کے دوران پی ایس ایل کی عالمی تشہیر اور سرمایہ کاری کی اہمیت پر بھی زور دیا، اور کہا کہ پاکستان سپر لیگ کو دنیا کی نمبر ون کرکٹ لیگ بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
