کھیل کی ساکھ بھارت نے متاثر کی، جھوٹی خبریں ان کا معمول بن چکی ہیں، محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھارتی میڈیا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے کرکٹ جیسے عظیم کھیل کو سیاست میں الجھا کر اس کی ساکھ کو متاثر کیا ہے۔

latest urdu news

محسن نقوی نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے پر انہوں نے نہ تو کسی سے معافی مانگی ہے اور نہ ہی کوئی غلطی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی جانے والی خبریں مکمل طور پر جھوٹ اور گمراہ کن ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارتی میڈیا کا اصل کام اپنے عوام کو بیوقوف بنانا ہے، اور یہی وہ رویہ ہے جس سے کھیل کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ان کے مطابق، "بدقسمتی سے بھارت نے کھیل کو سیاست کا شکار بنا دیا ہے، جس سے کرکٹ کی غیر جانبدار حیثیت متاثر ہو رہی ہے۔”

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بطور اے سی سی صدر، وہ پہلے بھی ایشیا کپ کی ٹرافی بھارت کو دینے کو تیار تھے اور آج بھی دعوت دیتے ہیں کہ "بھارتی کپتان میرے دفتر آئیں اور اپنی ٹرافی لے جائیں”۔

محسن نقوی نے ایک بار پھر اس مؤقف کو دہرایا کہ کھیل کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہیے، اور بھارت کو چاہیے کہ وہ اس کھیل کی روح کا احترام کرے، نہ کہ اس کی بنیاد پر جھوٹے پروپیگنڈے کرے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter