محسن نقوی کا سخت ردِعمل: کھیل کو جنگ سے جوڑنا ناقابلِ قبول ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیانات کا شدید نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کو جنگ کے ساتھ جوڑنا تشویشناک اور مایوس کن رویہ ہے۔

latest urdu news

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ اس طرح کے بیانات کھیل کی اصل روح اور اس کے مثبت پیغام کو زائل کرتے ہیں۔

نقوی نے مزید کہا کہ اگر کسی کے لیے جنگ باعثِ فخر ہے تو تاریخ اس کا منہ زور جواب دیتی ہے — بھارت نے ماضی میں متعدد مواقع پر پاکستان کے سامنے نامناسب نتائج بھگتے ہیں، اور ایک کرکٹ میچ اس تاریخی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل کو سیاسی یا عسکری تنازعات کے آلے کے طور پر پیش کرنا غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter