محمد عامر کو کوئٹہ کیولری کا کپتان مقرر کر دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کو کوئٹہ کیولری کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ ٹیم 18 نومبر 2025 سے شروع ہونے والی ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ میں اپنا پہلا سیزن کھیلے گی۔

latest urdu news

کوئٹہ کیولری اپنا افتتاحی میچ ناردرن واریئرز کے خلاف کھیلے گی اور محمد عامر کی قیادت میں ٹیم 19 نومبر کو اپنے دوسرے میچ میں عجمان ٹائٹنز سے مقابلہ کرے گی۔ 21 نومبر کو ٹیم ڈیکن گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اور 22 نومبر کو دہلی بلز کے خلاف میدان میں اترے گی۔ آخری دو میچ 27 اور 28 نومبر کو ویسٹا رائیڈرز اور رائل چیمپس کے خلاف ہوں گے۔

ٹیم میں اہم تبدیلی کے طور پر اعظم خان کو سکندر رضا کی جگہ شامل کیا گیا ہے، کیونکہ سکندر رضا افغانستان کے خلاف زمبابوے کی قیادت کر رہے ہیں۔

کوئٹہ کیولری کے کوچ یاسر عرفات ہیں، جبکہ جویریہ خان ٹیم ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter