دو ماہ میں دو بہن بھائی کھو دیے، اب سارا فوکس کرکٹ پر ہے: محمد عباس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستان کے تجربہ کار ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عباس نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ ان کے لیے انتہائی کٹھن رہے، کیونکہ انہوں نے اس دوران اپنے دو چھوٹے بہن بھائیوں کو کھو دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب اس صدمے سے سنبھلنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنی تمام تر توجہ کرکٹ پر مرکوز کر چکے ہیں۔

latest urdu news

”یہ بہت مشکل وقت تھا، لیکن اب سارا فوکس کرکٹ پر ہے،‘‘ محمد عباس نے انگلینڈ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار آغاز

محمد عباس اس وقت انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیم ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں، جہاں ان کا پہلا سیزن زبردست جا رہا ہے۔ اب تک تین میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور معاہدے میں توسیع کے بعد مزید سات میچز کھیلیں گے۔

تنقید کے بجائے ریکارڈز کو دیکھیں

عباس نے اپنی کارکردگی پر ہونے والی تنقید پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ بغیر دیکھے رائے قائم کر لیتے ہیں۔
"لوگ کہتے ہیں میری صرف انگلینڈ میں پرفارمنس ہے، میں کہتا ہوں کہ قائداعظم ٹرافی بھی دیکھیں جو پاکستان میں ہوتی ہے۔”
انہوں نے بتایا کہ 2014 سے قائداعظم ٹرافی میں ان کی بولنگ اوسط صرف 16 رہی ہے، جو ملکی سطح پر بہترین کارکردگی میں شمار ہوتی ہے۔

600 سے زائد فرسٹ کلاس وکٹیں، اوسط میں سرفہرست

عباس کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کے ان چند فعال بولرز میں شامل ہیں جنہوں نے 600 سے زائد فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کی ہیں، اور اوسط کے اعتبار سے وہ عالمی سطح پر سرفہرست بولرز میں سے ہیں۔ ان کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 800 کے قریب پہنچ چکی ہے۔
اس کے علاوہ وہ ان محدود بولرز میں شامل ہیں جنہوں نے ایک ہی میچ میں 10 یا زائد وکٹیں حاصل کی ہیں، اور اس شعبے میں وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کو مزید ٹیسٹ میچز کی ضرورت ہے

عباس نے زور دیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے تاکہ فرسٹ کلاس کرکٹرز کو بھرپور موقع دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا:
"منفی باتیں بھی آتی ہیں لیکن میں ان سے بالاتر ہو کر کارکردگی پر توجہ دیتا ہوں۔”

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کو اہمیت دے اور آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو سالانہ کیلنڈر میں زیادہ ٹیسٹ میچز دیے جائیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter